کراچی سٹی اسٹیشن سے محمد اقبال نامی بھارتی شخص کو گرفتار کرلیا گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 16 مئی 2015 19:00

کراچی سٹی اسٹیشن سے محمد اقبال نامی بھارتی شخص کو گرفتار  کرلیا گیا

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16مئی 2015 ء) سٹی اسٹیشن سے محمد اقبال نامی بھارتی شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع کے ملنے پر کاروائی کرتے ہوئے سٹی اسٹیشن سے محمد اقبال نامی بھارتی شخص کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

بھارتی شخص 1995 میں 90 روزہ ویزے پر پاکستان آیا تھا۔ پولیس نے گرفتار شخص کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :