پی پی 196 ملتان ضمنی الیکشن ؛جے یو آئی ف کا پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان

ہفتہ 16 مئی 2015 19:22

پی پی 196 ملتان ضمنی الیکشن ؛جے یو آئی ف کا پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء) جے یو آئی ف نے پی پی 196 ملتان کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنماء یوسف رضا گیلانی نے ہفتہ کے روز جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی اور حلقہ پی پی 1999 میں پیپلزپارٹی کی حمایت کرنے کی درخواستکی۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمن نے پیپلزپارٹی کی حمایت کی یقین دہانی کروائی۔ حمایت کرنے پر سید یوسف رضا گیلانی نے مولانا فضل الرحمن کا شکریہ بھی ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :