سوئی سدرن گیس نے نادہندگان کو نوٹس جاری کردیے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 16 مئی 2015 19:41

سوئی سدرن گیس نے نادہندگان کو نوٹس جاری کردیے

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16مئی 2015 ء) سوئی سدرن گیس نے نادہندگان کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس نے مختلف نادہندگان کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔

(جاری ہے)

مختلف اداروں پر سوئی سدرن گیس کے مجموعی طور پر 6 کروڑ 55 لاکھ کے واجبات ہیں۔ جن اداروں پر سوئی سدرن کے واجبات ہیں ان میں جناح ہسپتال، پولیس ٹریننگ سینٹر، لیاری جنرل ہسپتال، کے ایم سی اور سندھ گورنمنٹ ہسپتال شامل ہیں۔ جناح ہسپتال کل 2 کروڑ 90 لاکھ کے واجبات جبکہ پولیس ٹریننگ سینٹر 95 لاکھ کے واجبات کا نادہندہ ہے۔

متعلقہ عنوان :