زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز کیلئے قذافی سٹیڈیم کی آرائش جاری

شائقین کیلئے نشستوں کی مرمت ، مرکزی گیٹ اور انکلوژرز کی سجاوٹ بھی کی جا رہی ہے

ہفتہ 16 مئی 2015 19:51

زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز کیلئے قذافی سٹیڈیم کی آرائش جاری

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء) زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز کے انعقاد کو مثالی بنانے کے لئے قذافی سٹیڈیم کو دلہن کی طرح سجانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ پاکستان چھ سال سے روٹھی انٹرنیشنل کرکٹ کو منانے میں کامیاب ہوگیا ہے اور اب زمبابوین ٹیم کی آمد کے ساتھ تلخ یادوں کو بھلا کر ایک نئے سفر کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز کے تمام میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں شیڈول ہیں اور اس حوالے سے سٹیڈیم کی تزئین اور آرائش کا کام بھی زور و شور سے جاری ہے۔

سیریز کے لئے جہاں معیاری پچز کی تیاری کے علاوہ شائقین کے لئے نشستوں کی مرمت کا کام کیا جا رہا ہے وہاں مرکزی گیٹ اور مختلف انکلوڑرز کی سجاوٹوں کا کام بھی جاری ہے۔ 3 مارچ 2009 کو امن کے دشمنوں نے سری لنکن ٹیم پر حملہ کر کے پاکستان کرکٹ کو بھی گہرے زخم پہنچا دئیے تھے جو اب زمبابوین ٹیم کے آنے سے بھر نے کی امید ہے۔