ٹنڈومحمدخان،قومی عوامی تحریک کا سانحہ صفورہ گوٹھ کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 16 مئی 2015 20:02

ٹنڈومحمدخان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء ) قومی عوامی تحریک کا سانحہ صفورہ گوٹھ کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، سخت نعریبازی ، واقع میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے مظاہرین کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی عوامی تحریک ضلع ٹنڈومحمدخان کے کارکنان نے سانحہ صفورہ گوٹھ کیخلاف مرکزی رہنماء ڈاکٹر عزیز تالپور ، ڈاکٹر مشتاق شورو ، ہر چند لال ، علی شیر پرھیاڑ ، ڈاکٹر تیرت لال گواریو، ونود کمار ودیگر کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور سخت نعریبازی کی گئی اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ صفورہ گوٹھ کھلی دہشت گردی ہے ، کراچی میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں روز بروز اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے ، جسے موجودہ حکومت کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے ، مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ 12مئی ، 22مئی ، سانحہ نشترپارک اور سانحہ صفورہ گوٹھ کے ملزمان کو گرفتار کر کے نشان عبرت بنایا جائے اور وزیر اعلی سندھ ، گور نر سندھ فوری طورپر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں ۔