ٹنڈوالہیار،نامعلوم چور دوکان کے تالے توڑ کر 20جنرینٹر لے اڑے
ہفتہ 16 مئی 2015 20:04
ٹنڈوالہیار ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء ) نامعلوم چوروں نے دوکان کے تالے توڑ کر 20جنرینٹر لے اڑے مالک کو 10لاکھ سے زائد کا نقصان واقعے کی این سی ٹنڈوالہیار تھانہ سیکشن اے پر درج کرادی گئی۔ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق چمبڑ روڈ پر واقعے مستری محمد رمضان ملک کے جنرنیٹر کی دوکان کے تالے توڑ کر نامعلوم چور رات کی تاریکی میں 20سے زائد نئے جنرنیٹر لے اڑے ۔
جس کے سبب دوکان مالک کو 10لاکھ سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا ۔دوکان مالک نے مذکورہ واقعے کی این سی ٹنڈوالہیار تھانہ سیکشن اے پر درج کرادی گئی۔دوکان کے مالک محمد رمضان ملک نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ شب دوکان بند کرکے گھر گئے ۔اور صبح آئے تو دوکان کے تالے توڑئے ہوئے تھے۔(جاری ہے)
اور 20سے زائد نیو جنرنیٹر کو نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے ۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں امن وامان کی صورتحال انتہائی خراب ہوتی جارہی ہے ۔اچھے افسران موجود تھے ۔تو چور ی کی وارداتیں ختم ہوچکی تھیں ۔موجودہ انتظامیہ کے سبب چوروں نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا ہے ۔غریب لوگوں کی خون پسنے کی کمائی پر ہاتھ صاف کررہے ہیں ۔اور کاروباری حضرات کو اس طرح کے واقعات کے ذریعے خوفزدہ کیا جارہا ہے ۔تاکہ تاجر برادری کاروبار نہ کرسکے ۔اور انہوں نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کیے جائیں ۔اور جنرنیٹر چوری کرنے والے افراد کو فل فور گرفتار کرکے جنرنیٹر واپس دلائے جائیں اور تاجر برادری کے لئے ماحول کو ساز گار بنایا جائے ۔تاکہ معیشت کا پہیہ جاری رہ سکے ۔مزید قومی خبریں
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز
-
اسٹیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورک چارج ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری
-
چوھدری شافع حسین سے ترکیہ کے قونصل جنرل کی ملاقات، پنجاب اور ترکیہ کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
-
روس ایک وسیع مارکیٹ ہے ، پاکستانی برآمد کنندگان تجارت کو فروغ دے کر کثیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں، وفاقی وزیرجام کمال خان
-
گورنر سندھ کا حیدرآباد میں آئی ٹی پروگرام کے آغازکا اعلان
-
بجلی ایک ماہ کیلئے 5 روپے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.