سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیمیں بین الصوبائی چمپئن شپ میں شرکت کریں گی

گرلز اور بوائز کی اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، ہاکی، سکواش اور ٹیبل ٹینس کی ٹیمیں حصہ لیں گی، کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے کیمپس بھی لگائے جائینگے

ہفتہ 16 مئی 2015 20:13

سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیمیں بین الصوبائی چمپئن شپ میں شرکت کریں گی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء ) بین الصوبائی چمپئن شپ کے متعدد مقابلے 18 مئی سے 5جون تک منعقد ہوں گے،جس میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی اتھلیٹکس، بیڈ منٹن، ہاکی، سکواش اور ٹیبل ٹینس کی گرلز اور بوائز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، گرلز انڈر 16اتھلیٹکس میں 12کھلاڑی شریک ہوں گے، چمپئن شپ کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام تربیتی کیمپ 17مئی سے 23مئی تک لگایا جائے گا جبکہ چمپئن شپ 25سے27مئی تک پشاور میں ہوگی،بیڈمنٹن چمپئن شپ میں 5کھلاڑی شریک ہوں گے، اس کیلئے تربیتی کیمپ17سے18مئی تک لگایا جائے گا۔

چمپئن شپ 20سے22مئی تک پشاور میں ہوگی، ہاکی چمپئن شپ میں 16کھلاڑی شریک ہونگے جس کیلئے تربیتی کیمپ 21سے30 مئی تک لگایا جائے گا، چمپئن شپ حیدرآباد میں یکم سے 5جون تک منعقد ہوگی، ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں 5کھلاڑی شرکت کررہے ہیں، جس کا تربیتی کیمپ 10سے19مئی تک لگایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ 21سے23مئی تک مظفرآباد میں منعقد ہوگا۔بوائز انڈر17اتھلیٹکس میں 15کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، جس کا تربیتی کیمپ 17سے23مئی تک لگایا جائے گا۔

چمپئن شپ 25سے27مئی تک پشاور میں ہوگی،بیڈمنٹن چمپئن شپ میں 5کھلاڑی شریک ہوں گے، اس کیلئے تربیتی کیمپ17سے18مئی تک لگایا جائے گا۔ چمپئن شپ 20سے22مئی تک پشاور میں ہوگی،سکواش چمپئن شپ میں 5کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جس کا تربیتی کیمپ 16مئی تک منعقد ہوگا، چمپئن شپ 18سے20 مئی تک کراچی میں ہوگی، ہاکی چمپئن شپ میں 16کھلاڑی شرکت کررہے ہیں جس کا تربیتی کیمپ 15مئی سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہو چکا ہے، کیمپ 21مئی تک جاری رہے گا، چیمپین شپ 23سے27مئی تک سندھ کے شہر میرپور خاص میں منعقد کی جار ہی ہے، ٹیبل ٹینس چمپئن شپ میں 5کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، جس کا تربیتی کیمپ 19مئی تک جاری رہے گا، چمپئن شپ 21سے 23مئی تک مظفرآباد میں منعقد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :