آئی پی ایل میچ کے دوران گیند لگنے سے پولیس اہلکار کی آنکھ ضائع ہوگئی
ہفتہ 16 مئی 2015 20:21
کلکتہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16مئی ۔2015ء ) گزشتہ چند ماہ میں کرکٹ کے میدانوں پر 2 کھلاڑی اپنی زندگی کی بازی ہار گئے اور اب آئی پی ایل کے میچ میں بلے باز کی جانب سے لگائے گئے چھکے کی بال کسی کھلاڑی کو نہیں بلکہ سٹیڈیم میں تعینات سکیورٹی اہلکار کو لگی جس سے اس کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کلکتہ کے میدان میں آئی پی ایل کے میچ کے دوران جنوبی افریقی بیٹسمین ڈیوڈ ملر نے زودار ہٹ لگائی اور گیند ہوا میں تیرتی ہوئی باؤنڈری لائن کے پار ہوگئی اور سٹیڈیم کی سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار کی بائیں آنکھ پر جا لگی جس کے نتیجے میں اہلکار کی ایک آنکھ شدید زخمی ہوئی اور وہ ایک آنکھ کی بینا ئی کھو بیٹھا۔
واقعہ کی خبر ملتے ہی بلے باز ڈیوڈ ملر نے پولیس اہلکار سے معذرت کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پولیس اہلکار کو اپنے پیغام میں کہا کہ انہیں اس خبر سے شدید دھچکا لگا اور پولیس اہلکار کی آنکھ ضائع ہونے پر وہ غم کی کیفیت میں ہیں اور انکی ہمدردیاں پولیس اہلکار کے ساتھ ہے۔(جاری ہے)
دوسری جانب کرکٹ بال کا نشانہ بننے والے پولیس اہلکار کے بیٹے کا کہنا ہے کہ ان کے والد کے علاج کے اخراجات پولیس ڈیپارٹمنٹ ادا کر رہا ہے لیکن اسے خوف ہے کہ آنکھ کے ضائع ہونے سے اس کے والد کی ملازمت جا سکتی ہے ۔
I am still in a state of shock and deeply saddened to hear about the loss of Mr Aich's eye. A freak accident! My prayers are with u.
— David Miller (@DavidMillerSA12) May 15, 2015
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے
-
بھارتی کھلاڑی رانا سنگھ نے پاکستان کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ، مجھے گالیاں اور دھکے دیئے اس لئے تھپڑ مارا ، پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند
-
یو اے ای کے نوجوان بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے بین الاقوامی ٹورنامنٹ جیت کرتاریخ رقم کر دی
-
آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میںمیڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر تپاک اسقبال
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
لاہور کی بارش نے پاکستانی کرکٹرز کیلئے چائے کا موڈ بنادیا
-
ویرات کوہلی کا آؤٹ ہونے پر غصے کا اظہار: زمین اور کوڑے دان کو بلاّ دے مارا، ویڈیو وائرل
-
راشد لطیف، عثمان خان کے یو اے ای چھوڑنے کے فیصلے سے ناخوش
-
ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان بٹ کا طنز
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.