کسٹمز انٹیلی جنس کی بینکنگ کورٹ میں ماڈل ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست منظور ،ملزمہ 25مئی کو طلب

ہفتہ 16 مئی 2015 21:29

کسٹمز انٹیلی جنس کی بینکنگ کورٹ میں ماڈل ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء) کسٹمز انٹیلی جینس کی جانب سے بینکنگ کورٹ میں ماڈل آیان علی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست منظورکرلی گئی ، آیان علی کو 25مئی طلب کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روزبنکنگ کورٹ کے جج صابر سلطان کے روبروکسٹمز انٹیلی جینس حکام نے پیش ہوکر موقف اختیار کیا کہ آیان علی کو پانچ لاکھ ڈالرز بیرون ملک لے جاتے ہوئے بے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا،جن کے خلاف لانڈرنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بجائے کرنسی سمگلنگ کی ایف آئی آر درج کی گئی،لہذا فاضل عدالت سے استدعاکی جاتی ہے کہ مقدمہ منی لانڈرنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاجائے ،جس پرفاضل جج نے درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے ماڈل آیان علی کو25مئی کو طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :