فیصل آباد میں جاری سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی کپ گروپ بی کے میچ میں لاہور لائنز نے ملتان ٹائیگرزکو 15 رنز سے شکست دیدی، ملتان ٹائیگرز 180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنا سکی، ملتان ٹائیگرز کی طرف سے نوید یاسین 68 اور گلریز صدف 33 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، لاہور لائنز نے عمر اکمل کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے، لاہور لائنز کی طرف سے عمر اکمل 95 ، ناصر جمشید 33 اور کامران اکمل 28رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ، عمر اکمل کو میچ میں 95 رنز بنانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا

ہفتہ 16 مئی 2015 22:08

فیصل آباد میں جاری سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی کپ گروپ بی کے میچ میں لاہور لائنز ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مئی۔2015ء) فیصل آباد میں جاری سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی کپ گروپ بی کے میچ میں لاہور لائنز نے ملتان ٹائیگرزکو 15 رنز سے شکست دیدی ، ملتان ٹائیگرز 180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنا سکیں ، ملتان ٹائیگرز کی طرف سے نوید یاسین 68 اور گلریز صدف 33 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔

قبل ازیں لاہور لائنز نے عمر اکمل کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے، لاہور لائنز کی طرف سے عمر اکمل 95 ، ناصر جمشید 33 اور کامران اکمل 28رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔ عمر اکمل کو میچ میں 95 رنز بنانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ ہفتہ کو فیصل آباد میں جاری کول اینڈ کول سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی کپ گروپ بی کے میچ میں لاہور لائنز کے کپتان کامران اکمل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،لاہور لائنز کی طرف سے کامران اکمل اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا ، 31 رنز کے مجموعی سکور پر احمد شہزاد 8 رنز بنا کر نوید یاسین کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے جبکہ لاہور لائنز کی دوسری وکٹ 49 رنز پر گری جب محمد حفیظ 8 رنز بنا کر ذوالفقار بابر کی گیند پر محمد علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔

(جاری ہے)

لاہور لائنز نے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز کا ہدف دیا ۔ لاہور لائنز کی طرف سے کامران اکمل 95 ، ناصر جمشید 33 اور کامران اکمل 28 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ ملتان ٹائیگرز کی طرف سے صدیف مہندی ، ذوالفقار بابر اور نوید یاسین نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ 180 رنز کے تعاقب میں ملتان ٹائیگرز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز ہی بنا سکی ۔ ملتان ٹائیگرز کی طرف سے نوید یاسین 68 ، گلریز صدف 33 اور کاشف منشاء 26 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔ لاہور لائنز کی طرف سے اعزاز چیمہ نے 3 ، مصطفیٰ اقبال اور محمد حفیظ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ میچ میں 95 رنز بنانے پر عمر اکمل کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔