آسٹریلوی وکٹ کیپر بلے باز بریڈ ہیڈن نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

اتوار 17 مئی 2015 11:07

آسٹریلوی وکٹ کیپر بلے باز بریڈ ہیڈن نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان ..

سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17مئی ۔2015ء ) آسٹریلوی وکٹ کیپر بلے باز بریڈ ہیڈن نے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں 37سالہ بریڈ ہیڈن کا کہنا تھا کہ ان کا ون ڈے کیریئر انتہائی شاندار رہا ہے اور ورلڈ کپ جیتنا ان کے کیریئر کا بہترین لمحہ تھا ،اب انہیں لگتا ہے کہ یہ ان کے لیے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا بہترین وقت ہے ۔

ہیڈن نے مزید کہا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ ایک ایسے وقت میں ون ڈے ٹیم کوالوداع کہ رہے ہیں جب وہ رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ہے ۔ اس موقع پر کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیوآفیسر جیمز سدر لینڈ کا کہنا تھا کہ بریڈ ہیڈن کا ون ڈے کیریئر انتہائی شاندار رہا ہے اور ورلڈ کپ ٹرافی ان کے اس شاندار کیریئر کے بعد ہیڈن کے لیے بہترین تحفہ ہے ۔

(جاری ہے)

37سالہ بریڈ ہیڈ ن نے جنوری 2001ء میں زمبابوے کے خلاف اپنے ڈیبیو کے بعد 126ون ڈے میچز میں 31.73کی اوسط سے 3122رنز بنا ئے ہیں جن میں 2سنچریاں اور 16نصف سنچریاں شامل ہیں ۔

ون ڈے کرکٹ میں انہوں نے وکٹوں کے عقب میں 170کیچز اور 11سٹمپ کرکے مجموعی طور پر 181شکار کیے جس نے انہیں ایڈم گلکرسٹ (472) اور این ہیلی (233)کے بعد آسٹریلیا کا تیسرا کامیاب ترین وکٹ کیپر بنا دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :