وکٹ کیپر سرفراز احمد شادی کی تیاریوں میں مصروف، شیروانی تیار

اتوار 17 مئی 2015 11:16

وکٹ کیپر سرفراز احمد شادی کی تیاریوں میں مصروف، شیروانی تیار

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17مئی ۔2015ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان سرفراز احمد شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں، ان کی جھلملاتی شیروانی بھی تیار ہے ۔

(جاری ہے)

قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان سرفراز احمد کی شادی 19 مئی جبکہ ولیمہ25مئی کو کراچی میں ہو گا، قومی کرکٹر کا کہنا ہے کہ امید ہے شادی کے بعد پرفارمنس میں مزید بہتری آئے گی ۔فیشن ڈیزائنر کا کہنا ہے کہ شیروانی جدید فیشن کے مطابق تیار کی ہے ، گرم موسم کا بھی خاص خیال رکھا ہے ،شادی کی تیاریوں میں مصروف سرفراز احمد مسرور نظر آتے ہیں اور انہیں امید ہے کہ شادی کے بعد قسمت کی دیوی ان پر مزید مہربان ہو گی۔