جیکی چین اور عامر خان ایک ساتھ جلوہ گرہوں گے

جیکی چین عامر خان کے بڑے مداح ہیں، ان کی عامر خان کیساتھ بڑے پردے پر کام کی خواہش

اتوار 17 مئی 2015 11:30

جیکی چین اور عامر خان ایک ساتھ جلوہ گرہوں گے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 مئی۔2015ء) جیکی چین، اپنی آنے والی مووی کنگ فو یوگا میں مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ساتھ بڑے پردے پر جلوہ گر ہوں گے۔ جیکی چین اس مووی میں دشموں کے دانٹ کھٹے کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

جیکی چین جو پی کے ہیرو، عامر خان کے بڑے مداح ہیں، ان کی خواہش تھی کہ وہ عامر خان کے ساتھ بڑے پردے پر کام کریں اور اس مووی میں ان کی خواہش پوری ہونے جارہی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم کنگ فو یوگا میں کنگ فو ماسٹر، جیکی چین کے ساتھ عامر خان بھی نظر آئیں گے۔ اس فلم کی کہانی مارشل آرٹ اور بھارتی ثقافت کے گرد گھومے گی جس کے عکس بندی اسی برس شروع ہونے کا امکان ہے

متعلقہ عنوان :