گھوٹکی،کچے میں پولیس آپریشن 40 ویں روز جاری،پولیس نے ڈاکووٴں کی 11بڑی کشتیاں قبضے میں لے لیں

علاقے میں 8 پولیس چوکیاں قائم ،پولیس ڈاکوں کے خاتمے کیلئے پرعزم

اتوار 17 مئی 2015 11:44

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 مئی۔2015ء ) گھوٹکی میں کچے کے علاقے میں پولیس کا آپریشن 40 ویں روز بھی جاری،پولیس نے ڈاکووٴں کی 11بڑی کشتیاں قبضے میں لے لیں،علاقے میں 8 پولیس چوکیاں قائم ہو گئیں۔اوباڑو کے قریب رونتی کے کچے کے علاقے گھنے جنگلات میں ڈاکووٴں کیخلاف آپریشن 40 ویں روز بھی جاری رہا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پولیس کی پیش قدمی جاری اور کچے میں نئی8 چوکیاں قائم کرنے میں کامیاب ہوگئے جبکہ گڈو شر کی پناہ گاہ کا گھیرا تنگ کر لیا ہے، مگر پولیس کو سخت مزاحمت کا سامنا ہے، ڈاکو جدید اسلحہ کے ساتھ اسٹیل کی گولیوں کا استعمال کر رہے ہیں ۔

ایس ایس پی گھوٹکی ثاقب سلطان محمود کے مطابق چاہے،2 ماہ لگ جائیں ڈاکووٴں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، اس آپریشن میں رحیم یار خان، گھوٹکی، خیرپور،کشمور،سکھر کی پولیس اور افسران شامل ہیں۔ آپریشن میں ایک ایس ایچ او شہید اور آٹھ پولیس اہلکار زخمی ہوچکے ہیں اور پولیس کی قربانی رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

متعلقہ عنوان :