امریکن ایتھلیٹ برشان جیکسن نے دوحہ ڈائمنڈ لیگ میں 400 میٹر رکاوٹوں کی دوڑ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا

اتوار 17 مئی 2015 11:55

امریکن ایتھلیٹ برشان جیکسن نے دوحہ ڈائمنڈ لیگ میں 400 میٹر رکاوٹوں کی ..

دو حہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 مئی۔2015ء)امریکن ایتھلیٹ برشان جیکسن نے دوحہ ڈائمنڈ لیگ میں 400 میٹر رکاوٹوں کی دوڑ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ جیکسن نے دوڑ میں مقررہ فاصلہ 48.09 سیکنڈز میں طے کر نہ صرف کامیابی حاصل کی بلکہ نیا ریکارڈ بھی اپنے قبضے میں کر لیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل 2011ء میں جنوبی افریقہ کے وین زائل نے ڈائمنڈ لیگ میں 400 میٹر رکاوٹوں کی دوڑ میں مقررہ فاصلہ 48.11 سیکنڈز میں طے کر ریکارڈ بنایا تھا۔ 2005ء کے ورلڈ چیمپئن اور 2010ء کے فاتح جیکسن نے رواں برس میں جاندار آغاز کیا اور وہ اب تک پانچ دوڑ کے مقابلوں میں ناقابل شکست ہیں۔ پورٹو ریکو کے ایتھلیٹ جیوائر دوسرے جبکہ آئرلینڈ کے تھامس تیسرے نمبر پر رہے۔