زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کے دوران اسٹیٹ گیسٹ کادرجہ دیا جائیگا

اتوار 17 مئی 2015 11:57

زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کے دوران اسٹیٹ گیسٹ کادرجہ دیا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 مئی۔2015ء) زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کے دوران اسٹیٹ گیسٹ کادرجہ دیا جائیگا،ٹیم کی تحفظ کیلئے سیکیورٹی پلان تبدیل کردیا گیا ہے اس حوالے سے لاہور میں پولیس کی فل ڈریس ریہرسل ہوئی ۔

(جاری ہے)

زمبابویکی کرکٹ ٹیم (منگل)19مئی کو دورہ پاکستان پر لاہورپہنچے گی،ٹیم کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیاجائیگا،ٹیم کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے پولیس نے فل ڈریس ریہرسل کی جس میں ایلیٹ فورس کی گاڑیوں اور پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا ٹیم کی آمد اور ہوٹل سے اسٹیڈیم تک سفر کے دوران ٹریفک مکمل طور پر معطل رہے گی زمبابویکی ٹیم کو پولیس کی 6 ہزار جوان حصارمیں لئے رکھیں گے ، ایلیٹ فورس کی 100سیزائد گاڑیاں قافلے کے ساتھ ساتھ ہونگی،3 ہزار نفری اسٹیڈیم کے اندر ہو گی،جبکہ ہیلی کاپٹرز ہوٹل اور اسٹیڈیم میں فضائی نگرانی کرینگے۔

متعلقہ عنوان :