Live Updates

صدرمرسی کی سزا منفی فیصلہ، عوام اور جمہوریت پراثر پڑے گا، پاکستان آج تک بھٹو کی پھانسی کے اثرات بھگت رہاہے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا معزول صدر محمد مرسی کو سزائے موت سنائے جانے پر شدید ردعمل کا اظہار

اتوار 17 مئی 2015 12:39

صدرمرسی کی سزا منفی فیصلہ، عوام اور جمہوریت پراثر پڑے گا، پاکستان آج ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 مئی۔2015ء ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مصر کے معزول صدر محمد مرسی کو سزائے موت سنائے جانے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے کے مصری عوام اور جمہوریت پر منفی اثرپڑے گا،پاکستان آج تک بھٹو کی پھانسی کے اثرات بھگت رہاہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر دئیے گئے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ پاکستانی جمہوریت ذوالفقار بھٹو کے اثرات بھگت رہی ہے جبکہ مصری عوام پر بھی سابق صدر کی سزاسے منفی اثر پڑے گا۔عمران خان کی اہلیہ ریہام خان نے بھی سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنا پیغام کہاکہ شہ سرخیوں میں مرسی کی سزائے موت کی خبروں پر چار سو خاموشی طاری ہے ، اسلامی بھائی کہاں ہیں؟۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات