سوشل میڈیا پر ذوالفقار مرزا کی نئی ٹوپی (انگلش ہیٹ)پہنے گٹ اپ نے مقبولیت میں سپر ماڈل ایان علی کو مات دیدی

مختلف قومی اخبارات ‘فیس بک پر ذوالفقار مرزا کے نئے گٹ اپ کی دھوم ‘ ہزاروں لائک اور کمنٹس

اتوار 17 مئی 2015 12:41

سوشل میڈیا پر ذوالفقار مرزا کی نئی ٹوپی (انگلش ہیٹ)پہنے گٹ اپ نے مقبولیت ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 مئی۔2015ء) سوشل میڈیا پر ذوالفقار مرزا کی نئی ٹوپی (انگلش ہیٹ)پہنے گٹ اپ نے سپر ماڈل ایان علی کو مات دیدی‘مختلف قومی اخبارات کے علاوہ فیس بک پر ذوالفقار مرزا کے نئے گٹ اپ نے دھوم مچا دی‘ ہزاروں لائک اور کمنٹس۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ کے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا گزشتہ روز میڈیا کے سامنے نئے گٹ اپ میں جلوہ گر ہوئے انہوں نے سر پر سیاہ رنگ کی ٹوپی (انگلش ہیٹ) پہن رکھا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا میں ان کے نئے گٹ اپ کو بہت پسند کیا گیا اور قومی اخبارات نے ان کی ہیٹ والی تصویر بھی نمایاں طو رپر شائع کی جبکہ ان کی تصویر پر اپنے کمنٹس پر بہت سے افراد نے کمنٹ کیا کہ انہوں ماڈلنگ شروع کر دینا چاہیے کیونکہ ان کا نیا روپ اتنا دلکش ہے کہ انہوں نے پاکستان کی سپر ماڈل اور منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ایان علی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔