لاہور: عمارت میں آتشزدگی سے 6 بچے ہلاک، بچوں کے والدین رات کو عبادت کی غرض سے داتا دربار گئے ہوئے تھے
فہد شبیر اتوار 17 مئی 2015 12:56
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17مئی۔2015ء) پنجاب کے دارالحکومت لاہور کےعلاقے کوٹ خواجہ سیعد میں عمارت میں آگ لگ جانے کے باعث 6 بچے جھلس کر ہلاک ہوگئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق کوٹ خواجہ سیعد کی مذکورہ عمارت میں شاٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی تھی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کے لئے پہنچ گیا جبکہ دیگر ریسکیو ادارے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہوگئے۔
پولیس کے مطابق عمارت میں آگ لگنے کے باعث چھ بچے 5 سالہ انہان، 8 سالہ دعا ،11سالہ زین علی، 12سالہ مناہل، اذان اور اذہان جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔ امدادی کاموں میں مصروف ریسکیو ذرائع نے جب ان بچوں کو عمارت سے نکالا تو وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔ واقعے میں ہلاک ہونے والے بچوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔(جاری ہے)
واضح رہے بچوں کے والدین رات کو عبادت کی غرض سے داتا دربار گئے ہوئے تھے۔
حادثے کا شکار بچوں کی اجتماعی نماز جنازہ مقامی پارک میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں لاہورکے چائنہ اسکیم کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ اہل محلہ نے الزام عائد کیا کی ریسکیو ٹیمیں بر وقت اطلاع کے باوجود تاخیر سے پہنچی، ۔ورنہ بچوں کی جان بچائی جا سکتی تھے۔ پولیس نے موقع پر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ صدر ممنون حسین ،وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور امدادی سرگرمیاں تاخیر سے شروع ہونے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.