لکسمبرگ کا وزیراعظم۔ گھٹیا حرکت کرنے والا دنیا کا دوسرا لیڈر

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 17 مئی 2015 13:09

لکسمبرگ کا وزیراعظم۔ گھٹیا حرکت کرنے والا دنیا کا دوسرا لیڈر

لکسمبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17مئی۔2015ء) وزیراعظم زاویر بیتل 2013 میں لکسمبرگ کے لیڈر بنے۔ انہوں نے اپنے پارٹنر گاوتھیر ڈیسٹینے ، جو بیلجیئن ماہر تعمیرات ہے ، سے شادی کر لی۔کچھ ماہ پہلے ہی لکسمبرگ میں ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی شکل دی گئی ہے۔ اب وہاں کے وزیراعظم نے بھی ہم جنس پرست پارٹنر سے شادی کر لی۔ لکسمبرگ کے وزیراعظم دنیا کے دوسرے لیڈر بن گئے ہیں جنہوں نے ہم جنس پرست پارٹنر سے شادی کی ہے۔

اس سے پہلے 2010 میں آئس لینڈ کی وزیر اعظم جوہانا سگورداردوتیر نے اپنی پارٹنر سے شادی کی تھی۔

(جاری ہے)

لکسمبرگ کے وزیر اعظم بیتل نے 2013 میں حکومت بناتے ہوئے کھل کر اپنے ہم جنس پرست ہونے کا اعلان کیا تھا۔ مسٹر بیتل نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ اپنے پارٹنر سے جون 2014 میں شادی کرے گا۔ مسٹر بیتل نے شادی سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے ہم جنس پرست ہونے کا کھل کر اظہار اس لیے کیا کہ سیاستدان کو سیاست میں ایماندار ہونا چاہیے۔مسٹر بیتل فوراً ہی اپنے ہنی مون پر نہیں جا سکتے کیونکہ انہیں قازقستان میں ہونے والے اکنامک فورم میں شرکت کرنی ہے۔مسٹر بیتل سے پہلے بیلجیم کے وزیر اعظم ایلیو ڈو روپو بھی جب 2011 میں اقتدار میں آئے تب وہ بھی کھل کر ہم جنس پرست تھے۔

متعلقہ عنوان :