سر ی لنکا اے اور پاکستان اے کے درمیان دوسرا غیر سرکاری ٹیسٹ ڈرا

اتوار 17 مئی 2015 13:26

سر ی لنکا اے اور پاکستان اے کے درمیان دوسرا غیر سرکاری ٹیسٹ ڈرا

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17مئی ۔2015ء ) سر ی لنکا اے اور پاکستان اے کے درمیان دوسرا غیر سرکاری ٹیسٹ بھی ڈرا ہوگیا۔پالی کیلے میں ہفتے کو چار روزہ میچ کے آخری دن سری لنکا اے نے دوسری اننگز میں تین وکٹ پر206رنز بنائے ۔ اوپنر جیا سوندرا نے92 رنزدس چوکوں کی مدد سے بنائے۔

(جاری ہے)

ورنا پورا نے 11 چوکوں کی مدد سے 80رنز سکور کئے ۔ پاکستانی فیلڈرز نے کئی کیچ ڈراپ کئے اور امپائروں نے بھی فیصلے میزبان ٹیم کے حق میں دیئے ۔عماد وسیم نے21رنز دے کر دو اورظفر گوہر نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ قبل ازیں سری لنکا کے پہلی اننگز کے سکور327رنز کے جواب میں پاکستان اے نےپہلی اننگز میں333رنز بنائے۔عثمان صلاح الدین نے 86رنز سکور کئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :