چوہدری نثار علی خان نے پاکستان میں داعش کی موجوگی کے امکان کو مسترد کردیا

ہر صورت میں ملک میں امن و امان کو بحال کیا جائے گا دہشتگردوں کو شکست دینے کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد قائم کر نا تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے  وزیر اعظم نواز شریف سے کسی قسم کے کوئی اختلافا ت نہیں بیماری کے باعث کراچی نہیں جا سکا وزیر داخلہ کا انٹرویو

اتوار 17 مئی 2015 13:28

چوہدری نثار علی خان نے پاکستان میں داعش کی موجوگی کے امکان کو مسترد ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 مئی۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری ثنار علی خان نے پاکستان میں داعش کی موجوگی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر صورت میں ملک میں امن و امان کو بحال کیا جائے گا دہشتگردوں کو شکست دینے کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد قائم کر نا تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے  وزیر اعظم نواز شریف سے کسی قسم کے کوئی اختلافا ت نہیں بیماری کے باعث کراچی نہیں جا سکا ۔

ایک انٹرویو میں ملک میں داعش کی موجودگی کے حوالے سے بار بار میڈیا میں آنے والی خبروں پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہریوں کو خوف ہراس میں مبتلا کرنے والے دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے یہ پوری قوم اور سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد قائم کریں اور دہشت گردوی کو شکست دیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف شروع کئے جانے والے آپریشن کے بعد ملک میں امن و امان کی صورت حال میں بہتری آئی ہے۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ان کے اور وزیراعظم نواز شریف کے درمیان کسی قسم کے اختلافات موجود نہیں ہیں۔سانحہ صفورہ گوٹھ کے موقع پر کراچی میں وزیراعظم کی آمد اور وزیرداخلہ کی غیر موجودگی پر اٹھائے جانے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بیماری کے باعث وہ کراچی نہیں آسکے تھے۔