کراچی ، پاکستان کا سب سے بڑا ٹینس ایرینا سرکس کیلئے مختص کر دیا گیا

اتوار 17 مئی 2015 13:29

کراچی ، پاکستان کا سب سے بڑا ٹینس ایرینا سرکس کیلئے مختص کر دیا گیا

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17مئی ۔2015ء ) پاکستان کے سب سے بڑے کے ایم سی ٹینس ایرینا پر کھیل کی سرگرمیوں کے بجائے عام لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کیلئے سرکس لگالیا گیا ہے، تین ماہ جاری رہنے والے اس سرکس سے ماہانہ لاکھوں روپے وصول کئے جارہے ہیں، یہی نہیں بلکہ مخالف مواقعوں پر کے ایم سی سپورٹس کمپلکس میں سوئمنگ پولز اور فٹ بال گرائونڈز اور دیگر جگہوں پر شادیاں بیاہ کی تقریبات بھی ہوتی تھیں اور ان سے لاکھوں روپے حاصل کئے جاتے رہے ہیں۔

کے ایم سی اسپورٹس کمپلکس سے کئی باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئے ہیں جنہوں نے ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ہے لیکن کے ایم سی کے موجودہ ایڈمنسٹر یٹرکھیلوں کی جگہوں کو کرائے پر دے رہے ہیں۔ ان کے اور سابق ایڈمنسٹریٹر رئوف اختر فاروقی کے ڈیڑھ سالہ دور میں کے ایم سی اسپورٹس کمپلکس میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے بجائے صرف پیسہ کمانے کیلئے پروگرامز کا انعقاد ہوتا رہا ہے ان کا دورہ کھیلوں کے حوالے سے بدترین رہا جس میں کھیلوں کی کوئی سرگرمی نہیں ہوسکی۔

(جاری ہے)

ان سے قبل سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی کراچی سید ہاشم رضا کی ہدایت پر کے ایم سی اسپورٹس کمپلکس میں کھیلوں کی سرگرمیاں بڑھانے اور نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ کھیل کود کے مواقع فراہم کرنے کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے 18 کروڑ روپے کا بجٹ منظور کرایا گیا تھا جس سے فٹ بال، سنوکر، ٹینس، ایتھلیٹکس ٹریکس، کرکٹ اور ہاکی کے عالمی معیار کے مطابق گرائونڈز تیار کرنے کی حکمت عملی طے کی گئی تھی۔

محمد حسین سید کے دور میں بھی کھیلوں کی ترقی کیلئے مختلف مثبت سرگرمیاں انجام پائیں تھیں اور ان کے دور میں سنوکر اکیڈمی کیلئے جگہ بھی مختص کی گئی لیکن موجودہ اور سابق ایڈمنسٹریٹر کے 14ماہ کے دور میں کھیلوں کو ختم کرکے صرف پیسہ کمانے کا حصول ممکن بنایا گیا ہے اور کے ایم سی اسپورٹس کمپلکس میں قائم پاکستان کے سب سے بڑے ٹینس ایرینا کو کرایہ پر دیدیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :