سنٹرل جیل مچھ ، پھانسی کے مجرم اختر محمد کا فریقین سے راضی نامہ ہوگیا ، اختر محمد کی پھانسی پر عملدر آمد روک دیا گیا

چمن کے رہائشی اختر محمد نے نو سال قبل چمن میں اپنی بیوی کو قتل کیا تھا ، جیل حکام

اتوار 17 مئی 2015 13:31

سنٹرل جیل مچھ ، پھانسی کے مجرم اختر محمد کا فریقین سے راضی نامہ ہوگیا ..

مچھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 مئی۔2015ء) سنٹرل جیل مچھ میں پھانسی کے منتظر مجرم اختر محمد کا فریقین سے راضی نامہ ہوگیا جیل حکام نے راضی نامہ ہونے پر اختر محمد کی پھانسی پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے۔ جیل حکام کے مطابق چمن کے رہائشی اختر محمد نے نو سال قبل چمن میں اپنی بیوی کو قتل کیا تھاجس پر اسے 12فروری 2007کو ایڈیشنل سیشن جج پشین نے سزائے موت سنائی تھی۔

(جاری ہے)

سزا کو بلوچستان ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے برقرار رکھا، صدر مملکت کی جانب سے رحم کی اپیل مسترد ہونے پر جیل حکام نے اختر محمد کی پھانسی پر عمل درآمد کیلئے 19مئی کی صبح ساڑے 4بجے کا وقت مقرر کیا تھا، تاہم اختر محمد کا اپنے فریقین سے راضی نامہ ہوگیا، جسے سپرٹنڈنٹ جیل مچھ اسحق زہری کو پیش کیا گیاجیل حکام نیراضی نامہ ہونے پر اختر محمد کی پھانسی پر عمل درآمد روک دیا ۔

متعلقہ عنوان :