پاکستان ٹیلی کمیونیکشن نے 15 مئی کی ڈیڈ لائن مکمل ہونے پر دو کروڑ 75 لاکھ غیر تصدیق شدہ متحرک سمیں بند کر دیں۔۔۔

پی ٹی اے نے مہم ختم ہونے کے بعد موبائل آپریٹنگ کمپنیوں کو غیر تصدیق شدہ سمیں بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔۔۔ بند سمیں کسی بھی وقت بائیو میٹرک تصدیق کے بعد کھلوائی جا سکتی ہیں ، ذرائع

اتوار 17 مئی 2015 13:32

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن نے 15 مئی کی ڈیڈ لائن مکمل ہونے پر دو کروڑ 75 لاکھ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 مئی۔2015ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن نے 15 مئی کی ڈیڈ لائن مکمل ہونے پر دو کروڑ 75 لاکھ غیر تصدیق شدہ متحرک سمیں بند کر دیں۔پی ٹی اے کی جانب سے تصدیقی مہم کے دوران دس کروڑ تیس لاکھ میں سے سات کروڑ 55 لاکھ سموں کی تصدیق ممکن ہو سکی ۔

(جاری ہے)

پی ٹی اے نے مہم ختم ہونے کے بعد موبائل آپریٹنگ کمپنیوں کو غیر تصدیق شدہ سمیں بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔پی ٹی اے بیان میں بتایا گیا کہ بند سمیں کسی بھی وقت بائیو میٹرک تصدیق کے بعد کھلوائی جا سکتی ہیں۔یاد رہے کہ سموں کی تصدیق قومی ایکشن پلان کا ایک حصہ تھا۔ اس حوالے سے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پی ٹی اے کو رواں سال جنوری میں یہ مہم چلانے کا کام سونپا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :