کراچی ٹارگٹ کلنگ کا تسلسل جاری،فیروز آباد میں فائرنگ سے 2افرادجاں بحق

اتوار 17 مئی 2015 13:34

کراچی ٹارگٹ کلنگ کا تسلسل جاری،فیروز آباد میں فائرنگ سے 2افرادجاں ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 مئی۔2015ء) شہرقائد میں ٹارگٹ کلنگ کا تسلسل جاری ہے ۔نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کراچی کے علاقے فیروز آباد میں 2افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق فیروز آباد کے علاقے ٹیپو سلطان سگنل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے افراد کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جہاں ان کی شناخت 25سالہ محمد علی اور 22سالہ دانش کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقع کی تفتیش جاری ہے، تاہم فوری طور پر نہیں کہ سکتے کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے۔

متعلقہ عنوان :