فلاڈیلفیا ، ٹرین حادثے کی تحقیقات میں نیا موڑ آگیا

ٹرین سے میزائل ٹکرانے کی رپورٹس پر ایف بی آئی نے تفتیش شروع کردی

اتوار 17 مئی 2015 14:07

فلاڈیلفیا ، ٹرین حادثے کی تحقیقات میں نیا موڑ آگیا

فلاڈیلفیا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 مئی۔2015ء )امریکی شہر فلاڈیلفیا میں ٹرین حادثے کی تحقیقات میں نیا موڑ آگیا، ٹرین سے میزائل ٹکرانے کی رپورٹس پر ایف بی آئی نے تفتیش شروع کردی۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکی شہر فلاڈیلفیا میں ٹرین حادثے میں 8 افراد ہلاک اور200 سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے حادثے کی وجہ تیز رفتاری قرار دیا تھا، لیکن اسی اسٹیشن پر ایک دوسری ٹرین کو پروجیکٹ آئل کے ذریعے نشانہ بنانے کی رپورٹس کے بعد حکام نے تفتیش کا رخ موڑ دیا ہے۔ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کھڑکی اورٹرین کے متاثرہ بیرونی حصے کی تصویر جاری کردی ہے جبکہ ایف بی آئی نے ٹرین کے بیرونی حصے کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا ہے۔