پی سی بی کا سابق مایہ ناز بلے باز انضمام الحق کو بیٹنگ کوچ بنانے کا فیصلہ

اتوار 17 مئی 2015 14:40

پی سی بی کا سابق مایہ ناز بلے باز انضمام الحق کو بیٹنگ کوچ بنانے کا فیصلہ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 مئی۔2015ء) پی سی بی نے سابق مایہ ناز بلے باز انضمام الحق کو بیٹنگ کوچ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے حالیہ میچز ٹیم کی مسلسل ناکامیوں کے بعد گرانٹ فلاور کو فارغ اور بیٹنگ کوچ کی ذمہ داری انضمام کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق پی سی بی گرانٹ فلاور کی کارکردگی سے خوش نہیں کیونکہ ان کی کوچنگ سے اب تک گرین شرٹس کی بیٹنگ میں کوئی تبدیلی نہیں جبکہ ان کے کوچ بننے کے بعد سے اب تک پاکستان ٹیم کو چھ ون دے سیریز میں شکست ہوچکی ہے۔

رپورٹس کے مطابق انضمام الحق کے حوالے سے پی سی بی نے ہیڈ کوچ وقار یونس سے مشاورت مکمل کرلی ہے اور انہوں نے بھی سابق کپتان کو بیٹنگ کوچ بنانے کی منظوری دیدی۔ رپورٹ کے مطابق پی سی بی انضمام کو زمبابوے کے خلاف سیریز سے قبل بیٹنگ کوچ مقرر کرنا چاہتی تھی تاہم کچھ وجوہات کی بناء پر فیصلہ موخر کیا گیا جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ گرانٹ لیوڈن اور بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کا کنٹریکٹ جولائی میں ختم ہورہا ہے اور پی سی بی دونوں کوچز کو ایک ماہ قبل ہی رخصت کرنا چاہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :