آئس ہاکی میں روس کے 62 سالہ صدر ولادیمیر پوتن کے آٹھ گول

اتوار 17 مئی 2015 14:41

آئس ہاکی میں روس کے 62 سالہ صدر ولادیمیر پوتن کے آٹھ گول

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 مئی۔2015ء) روس کے 62 سالہ صدر ولادیمیر پوتن نے سوچی میں سنیچر کو آئس ہاکی کے ایک میچ میں آٹھ گول کیے۔ولادیمیر پوتن نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 6 - 18 کے واضح فرق سے فتح یاب کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔روس کے وزیرِ اعظم دمتری میدویدیف بھی اس میچ کو دیکھنے کے لیے میدان میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ ولادیمیر پوتن کو جوڈو کراٹے کے بھی شوقین ہیں تاہم انھوں نے حال ہی میں آئس ہاکی بھی کھیلنی شروع کی ہے۔

روسی صدر کی آئس ہاکی کے میدان میں کارکردگی کی سوشل میڈیا پر بھی کافی بحث جاری ہے۔سوچی میں کھیلے جانے والے اس میچ کا انعقاد دوسری جنگِ عظیم کی جیت کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا گیا تھا۔روس کے صدر ولادیمر پوتن کی صحت کے بارے میں رواں برس مارچ میں اس وقت سولات اٹھائے گئے جب وہ دس روز تک کسی عوامی تقریب میں نظر نہیں آئے تھے۔

متعلقہ عنوان :