ماسکو میں موبائل مسجد قائم کر دی گئی

اتوار 17 مئی 2015 15:13

ماسکو میں موبائل مسجد قائم کر دی گئی

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مئی۔2015ء) ماسکو میں موبائل مسجد قائم کر دی گئی ۔موبائل مسجد ایک بس میں بنائی گئی ہے۔ اس منصوبے کے سربراہ آئرات کاسیموو نے بتایا کہ موبائل مسجد میں خاص طور پر وضو کرنے کی جگہ اور 7-6 آدمیوں کے لیے باجماعت نماز پڑھنے کے لیے ایک چھوٹا سا عبادتی ہال ہے۔

(جاری ہے)

ایسی آٹھ مساجد تیار کرنے کا منصوبہ ہے ۔باجماعت نماز پڑھنے کے خواہشمند انٹرنیٹ پر موبائل مسجد کی فرمائش کر سکیں گے اور مسجد خود چل کر بتائی ہوئی جگہ پر آ جائے گی۔ متحرّک مسجد کی خدمات بلا معاوضہ ہونگی۔ آئندہ ایسی آٹھ مساجد تیار کیے جانے کا پروگرام ہے جن میں سے چھ غیر متحرک ہونگی اور دو شہر بھر میں گھومتی رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :