بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

2 سمگلر گرفتار 16 کلو ہیروئن برآمد

اتوار 17 مئی 2015 15:32

بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 مئی۔2015ء) اسلام آباد کے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ اے این ایف حکام نے 2 مسافر سمگلروں کو گرفتار کر کے 16 کلو ہیروئن برآمد کر لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز اسلام آباد کے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے اے این ایف حکام نے دوران تلاشی بیرون ملک جانے والے 2 مسافروں سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کی ہے۔

(جاری ہے)

دونوں گرفتار کئے گئے ملزمان سے 16 کلو ہیروئن برآمد کی گئی ہے جبکہ ملزمان منشیات کو بیرون ملک اسمگل کرنا چاہتے تھے جس کو اے این ایف حکا م نے ناکام بنا دیا ہے۔ دونوں منشیات اسمگلروں کو اے این ایف حکام نے طیارے سے آف لوڈ کر کے گرفتار کیا اور اے این ایف حکام کے مطابق ملزمان نے ہیروئن کو ہینڈ بیگ میں چھپایا ہوا تھا اور بیرون ملک برآمد شدہ ہیروین کی قیمت کروڑوں میں ہے۔ گرفتاری کے بعد دو نوں منشیات سمگلروں کو اے این ایف حکام نے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے

متعلقہ عنوان :