انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دینے والی وزارت شدید زبوں حالی کا شکار

زیر مملکت انوشہ رحمن اپنی وزارت کو توجہ دینے کی بجائے وزیر اعظم کا دفاع کرنے میں مصرو ف

اتوار 17 مئی 2015 15:33

انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دینے والی وزارت شدید زبوں حالی کا شکار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 مئی۔2015ء) پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دینے والی وزارت شدید زبوں حالی کا شکار ہے ،وزارت میں موجود تمام کمپیوٹرانتہائی پرانے ہوچکے ہیں ،پاکستان کے سرکاری دفاتر میں آئی ٹی کو فروغ دینے اور پیپر فری بنانے والی وزارت خود کمپیوٹر فری وزارت بن چکی ہے ،وزیر مملکت انوشہ رحمن اپنی وزارت کو توجہ دینے کی بجائے وزیر اعظم نواز شریف کا دفاع کرنے لگی ہے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی جو پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کیلئے مختلف پروگرام بنا رہی ہے ملک سے سائبر کرائم کے خاتمے کے لئے بھی قومی اسمبلی میں بل پیش کر چکی ہے مگر وزارت کے اپنے دفاتر جو متروکہ وقف املاک کی بلڈنگ میں واقع ہیں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سہولیات سے کوسوں دور ہیں دفتر کے تمام سیکشنوں میں موجود کمپیوٹر بہت پرانے ہوچکے ہیں اور سٹاف کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کے برعکس دفتر میں موجود افسران کے دفاتر جدید کمپیوٹروں سے لیس ہیں ذرائع کے مطابق دفتر کے دو سیکشن ٹیلی کام اور آئی ٹی کے نام سے ہیں مگر دونوں سیکشنوں کی حالت اپنے ناموں کے بالکل برعکس ہے ذرائع کے مطابق وزیر مملکت انوشہ رحمن کو بھی دفتر کی حالت زار سے اگاہ کیا گیا ہے مگر ان کی توجہ اپنی وزارت کی حالت بہتر بنانے کی بجائے وزیر اعظم نواز شریف کے دفاع میں بیانات دینے پر ہے ۔

متعلقہ عنوان :