سانحہ صفورا :8 دہشتگردمختلف راستوں پر فرار ہوئے، چوکیداروں کا انکشاف

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 17 مئی 2015 16:22

سانحہ صفورا :8 دہشتگردمختلف راستوں پر فرار ہوئے، چوکیداروں کا انکشاف

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17مئی۔2015ء)کراچی کے سانحہ صفورا کے بعد قریبی عمارتوں سے حراست میں لئے گئے 2 چوکیداروں نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے، جس کے مطابق 8 دہشتگرد بس میں فائرنگ کرنے کے بعد 2 مختلف راستوٕں پر فرار ہوگئے ۔ کراچی کے علاقے صفورا چورنگی کے قریب 14 مئی کو دہشتگردوں نے اسماعیلی کمیونٹی کی بس میں سوار 45 سے زائد بے گناہ انسانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

(جاری ہے)

سانحہ کے بعد پولیس نے قریب کی عمارتوں کے 2 چو کیداروں عبدالرحمان اور عبدالستار کو حراست میں لے لیا ۔تفتیشی حکام کے ذرائع کے مطابق دونوں چوکیداروں نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے، جس کے مطابق 8 دہشتگرد وں نے بس پر حملہ کیا ۔دہشتگرد بس میں فائرنگ کرنے کے بعد 2 مختلف راستوٕں پر فرار ہوگئے۔4 دہشتگرد سہراب گوٹھ اور 4 مدراس چوک کی طرف گئے۔ذرائع کے مطابق بیان میں چوکیداروں نے یہ بھی بتایا ہے کہ دو دہشتگردوں نے ہیلمٹ پہن رکھے تھے ۔دہشتگردوں کے کچھ ساتھی نزدیک ہی ایک کار میں بھی موجود تھے۔