کرکٹ سیریز:زمبابوے اور پاکستان کی آئی سی سی کوتصدیق

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 17 مئی 2015 16:22

کرکٹ سیریز:زمبابوے اور پاکستان کی آئی سی سی کوتصدیق

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17مئی۔2015ء) زمبابوے اورپاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو دورے کی تصدیق کے بارے میں بتادیا ہے زمبابوے کرکٹ یونین اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو خط تحریر کیے ہیں، جس میں زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے بارے میں تصدیق کی گئی ہے، ان تصدیقی خطوط کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سیریز کے میچ آفیشلز کے بارے میں جلد فیصلہ کریگی اور توقع ہے کہ آج شام تک اس بارے میں اعلان کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :