آئی سی سی کا پاک زمبابوے سیریز کو عالمی میچزکا درجہ دینے کا اعلان

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 17 مئی 2015 16:22

آئی سی سی کا پاک زمبابوے سیریز کو عالمی میچزکا درجہ دینے کا اعلان

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17مئی۔2015ء) آئی سی سی نے پاک زمبابوے سیریز کو انٹرنیشنل میچوں کا درجہ دینے کا اعلان کردیا۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کے حوالے سے آئی سی سی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک زمبابوے سیریز کو عالمی کرکٹ کا درجہ حاصل ہوگا تاہم سیریز کے لئے امپائرز اور آفیشلز نہیں بھیج سکتے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ آفیشلز نہ بھیجنے کا فیصلہ سیکیورٹی کنسلٹنٹ کی رپورٹ کی روشنی میں کیا گیا لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ مقامی امپائرز اور آفیشلز کی خدمات حاصل کرسکتا ہے۔