کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،شرجیل میمن
عوام قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر مکمل اعتماد کریں،وزیراعلیٰ نے پولیس اوررینجرز کو فری ہینڈ دیاہے،فیلڈ میں پولیس کو کام کرنا ہے،حکومت کا کام پالیسی دیناہے،اچی میں 400 ملین گیلن پانی طلب سے کم آرہا ہے جس کے بعد متاثرہ علاقوں میں ٹینکرز کے ذریعے مفت پانی فراہم کیا جائے گا،پریس کانفرنس سے خطا ب
اتوار 17 مئی 2015 16:23
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 مئی۔2015ء) وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہاہے کہ کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،حکومت کی رٹ کو نشانہ بنایا گیا،عوام قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر مکمل اعتماد کریں،آخری دہشتگرد کے خاتمے تک شہر میں آپریشن جاری رہے گا،وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ایک اچھے ایڈمنسٹریٹر ہیں،وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس اوررینجرز کو فری ہینڈ دیاہے،فیلڈ میں پولیس کو کام کرنا ہے،حکومت کا کام پالیسی دیناہے،کراچی میں 400 ملین گیلن پانی طلب سے کم آرہا ہے جس کے بعد متاثرہ علاقوں میں ٹینکرز کے ذریعے مفت پانی فراہم کیا جائے گا۔
شہرقائد میں پانی بحران سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کراچی میں پانی کی طلب ایک ہزار ملین گیلن ہے جب کہ شہر میں 600 ملین گلین پانی فراہم کیا جارہا ہے تاہم متاثرہ علاقوں میں اس وقت 800 مفت واٹر ٹینکرز فراہم کئے جارہے ہیں جو منگل سے 1000 کردیئے جائیں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن میں 100 ملین گیلن کیمنصوبوں پرکام ہورہا ہے جس کے لئے کنسلٹنٹس نے9 ماہ کا وقت مانگا تھا اور وہ اس پر کام کررہے ہیں جب کہ رواں سال بارشیں بھی کم ہوئی جس کے بعد حب ڈیم میں پانی بھی ختم ہوچکا ہے۔
وزیراطلاعات سندھ کاکہنا تھا کہ کراچی میں واٹر مینجمنٹ کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جب کہ شہر میں 22 پمپس کام کر رہے ہیں جس سے پانی کے ترسیلی نظام میں بہتری آرہی ہے، کے الیکٹرک کی جانب سے 3 بار آدھا آدھا گھنٹے لوڈشیڈنگ کی گئی جس سے پانی کی فراہمی کا عمل متاثر ہوا تاہم ناغہ سسٹم کے تحت پانی کی ترسیل میں بہتری آئی ہے۔انہوں نے کراچی آپریشن سے متعلق کہا کہ کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،حکومت کی رٹ کو نشانہ بنایا گیا،عوام قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر مکمل اعتماد کریں،آخری دہشتگرد کے خاتمے تک شہر میں آپریشن جاری رہے گا،پولیس اہلکاروں کو دہشتگردوں سے لڑنے کی ٹریننگ دے رہے ہیں،جب جوانوں کی ٹریننگ دہشتگردوں سے بہتر ہوگی تب آپریشن میں کامیابی ملے گی،ماضی میں پولیس کوصرف چوراور ڈکیتوں کیخلاف لڑناسکھایا گیا،پولیس میں اچھے افسران بھی رکھے گئے ہیں، پیپلزپارٹی نے اچھی شہرت کے افسران کو محکموں میں لگایا ہے،پیپلزپارٹی کی حکومت سے پہلے محکموں کا حال سب کے سامنے تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.