جے یوآئی پرویز رشید کو ہرفورم پر مدارس سے متعلق شرمناک بیان پر مناظرے کا چیلنج دیتی ہے؛حافظ حسین احمد

اتوار 17 مئی 2015 16:24

جے یوآئی پرویز رشید کو ہرفورم پر مدارس سے متعلق شرمناک بیان پر مناظرے ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 مئی۔2015ء) جمعیت علماء اسلام ف کے مرکزی ترجمان اور سابق سینٹر وممبرقومی اسمبلی حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ جے یوآئی پرویز رشید کو ہرفورم پر مدارس سے متعلق شرمناک بیان پر مناظرے کا چیلنج دیتی ہے۔ہم ثابت کریں گے کہ مدارس علوم نبوی اور انسانی شعور کے مراکز ہیں۔ مسلم لیگ ن پرویزرشید کے معاملے پر اپنا موٴقف واضح کرے۔

جے یوآئی ف کسی پر الزام نہیں لگاتی اسلئے وفاقی وزیر اطلاعات کے”مذہبی ڈی این اے“کیلئے جے یوآئی نے تین رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔جو ان کے عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے تحقیق کرے گی۔یہ بات انہوں ں نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ جے یوآئی کے عہدیداروں وکارکنوں پرپنجاب میں فورتھ شیڈول لگاکرمشتعل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ہمارا کوئی بھی کارکن یا رہنما دہشتگردی میں ملوث نہیں ہے۔ جے یو آئی اصولوں کی سیاست کرتی ہے۔ حکومت میں رہتے ہوئے بھی اکیسویں ترمیم کی ڈٹ کر مخالفت کررہے ہیں۔ مذہبی طبقے کو دیوار سے لگانے اورداڑھی وپگڑی کو دہشت کی علامت بنانے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔سندھ کے گورنر کی تقرری پرمستقل سوالیہ نشان ہے۔ بتایا جائے کہ سندھ کا گورنر وفاق کا نمائندہ ہے یا نفاق کا نتیجہ ہے۔

متعلقہ عنوان :