محکمہ صحت پنجاب نے تمام سرکاری ہسپتالوں میں استعمال ہونیوالا پانی مضر صحت وآلودہ قرار دیدیا

اتوار 17 مئی 2015 16:32

محکمہ صحت پنجاب نے تمام سرکاری ہسپتالوں میں استعمال ہونیوالا پانی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 مئی۔2015ء) محکمہ صحت نے تمام سرکاری ہسپتالوں میں استعمال ہونیوالا پانی مضر صحت وآلودہ قرار دیدیا ہے۔ اس پانی کے استعمال سے پانی سے پیدا ہونیوالی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ باوثوق ذرائع کے مطابق محکمہ صحت نے ایک مراسلہ تمام ہسپتالوں کو جاری کیا ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ ہسپتالوں میں استعمال ہونیوالا پانی ایک تو صاف پانی نہیں ہے اور دوسرا وہ اتنا آلودہ ہے کہ اس کو شفاف بنانے کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے جارہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سرکاری ہسپتالوں میں ہیضے اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد لگاتار آلودہ پانی کے استعمال سے بڑھ رہی ہے۔ اس تشویشناک صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ صحت نے تمام ہسپتالوں کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ وہ پانی کو صاف اور قابل استعمال بنانے کیلئے خصوصی طور پر اقدامات کریں۔ تمام جگہوں سے پانی کے نمونے حاصل کرکے انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کو تجزیے کیلئے بھجوائے جائیں۔ پانی میں کلورین کی مقدار استعمال کی جائے اور سیوریج میں پینے کے پانی کے جو راستے ہیں ان کی فوری مرمت کی جائے

متعلقہ عنوان :