قذافی سٹیڈیم کے اطراف میں زمبابوے کی ٹیم کے آمد کے پیش نظر سرچ آپریشن “2 مشتبہ افراد گرفتار

پولیس نے مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا

اتوار 17 مئی 2015 16:45

قذافی سٹیڈیم کے اطراف میں زمبابوے کی ٹیم کے آمد کے پیش نظر سرچ آپریشن ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 مئی۔2015ء) لاہور میں حساس اداروں نے قذافی سٹیڈیم کی پارکنگ سے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے قذافی سٹیڈیم کے اطراف میں زمبابوے کی ٹیم کے آمد کے پیش نظر سرچ آپریشن شروع کیا تو پولیس کو قذافی سٹیڈیم کی پارکنگ میں دو مشتبہ افراد نظر آئے جن سے تفتیش کی گئی تو وہکوئی واضح جواب نہ دے سکے اور نہ ہی اپنی شناخت کو ظاہر کر سکے۔

(جاری ہے)

پولیس نے دونوں مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر مزید تفتیش کے لئے منتقل کر دیا ہے۔ پولیس نے سٹیڈیم اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے افراد سے کوئی شناختی علامت بر آمد نہیں ہوئی۔