سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں پاکستانی کا سر قلم

اتوار 17 مئی 2015 19:49

سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں پاکستانی کا سر قلم

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مئی۔2015ء) سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں ایک اور پاکستانی کا سر قلم کردیا گیا جس کے بعد رواں سال سزائے موت پانے والوں کی تعداد 84ہوگئی ۔

(جاری ہے)

اتوار کو سعودی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی شہری افتخار احمد محمد عنایت اپنے پیٹ میں ہیروئن چھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھاجسے مجرم قرار دے کر سزائے موت دیدی گئی ۔

پاکستانی شہری کو جدہ کے شہر بحیرہ احمر میں پھانسی دی گی ۔لند ن میں قائم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ سعودی عرب2014 میں سب سے زیادہ سزائے موت دینے والے تین ممالک میں سرفہرست ہے ۔رواں ماہ فرانسیسی صدر فرینکوئس نے ریاض کے دورے کے دوران سزائے موت پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :