عارف والا، گھریلو تنازعہ پر باپ کو فائرنگ کرکے موت کے گھا ٹ اتار دیا

اتوار 17 مئی 2015 20:12

عارف والا، گھریلو تنازعہ پر باپ کو فائرنگ کرکے موت کے گھا ٹ اتار دیا

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مئی۔2015ء) گھریلو تنازعہ پر بیٹے نے مسقط پلٹ سگے باپ کو فائرنگ کرکے موت کے گھا ٹ اتاردیا ۔تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 32/EBکے رہائشی و مسقط پلٹ مدثر گجر کو گھریلو تنازعہ پر بیٹے علی حسن نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا ۔

(جاری ہے)

مدثر گجر کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جارہے تھے کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقعہ پر ہی زندگی کی بازی ہارگیا۔ پولیس تھانہ رنگشاہ نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال پہنچادیا جبکہ ملزم فرار ہو گیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :