محمد عامر کوآسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی لیگ کھیلنے کی پیشکش

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 17 مئی 2015 21:57

محمد عامر کوآسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی لیگ کھیلنے کی پیشکش

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17مئی۔2015ء) پابندی کا شکار پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کو آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش کی جانب سے کھیلنے کی پیش کش کی گئی ہے۔ 23 سالہ فاسٹ بولر محمد عامرپر اسپاٹ فکسنگ کیس میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے عائد کردہ 5 سالہ پابندی رواں سال 2 ستمبر کو ختم ہورہی ہے، اہم وہ آئی سی سی کی خصوصی اجازت کے تحت ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آسٹریلوی بگ بیش کی ایک ٹیم نے محمد عامر سے رابطہ کرکے انہیں اپنے ساتھ کھیلنے کی پیشکش کی ہے جس کے بعد نوجوان فاسٹ بولر اس پیشکش پر غور کر رہے ہیں اور قوی امکان ہے کہ وہ آئندہ سیزن میں بگ بیش کا حصہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی نے 2010 میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے لارڈز ٹیسٹ میں جان بوجھ کر نوبال کرنے پر اسپاٹ فکسنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے محمد عامرپر 5 سال کی پابندی عائد کردی تھی۔