2013ء کے انتخابات میں دھاندلی کا بڑا کردار”گمنام پپو“سامنے آ گیا

اتوار 17 مئی 2015 22:09

2013ء کے انتخابات میں دھاندلی کا بڑا کردار”گمنام پپو“سامنے آ گیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مئی۔2015ء)2013ء کے انتخابات میں دھاندلی کا بڑا کردار”گمنام پپو“سامنے آ گیا، اس بات کا انکشاف گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے پی این سی اے میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا۔

(جاری ہے)

سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ سابق چیف جسٹس، سابق آرمی چیف، آر اوز اور ہم پر الزامات لگانے کے بعد اب عمران خان نے بیلٹ پیپرز پر نمبر لگانے والے کسی پپو کا ذکر کیا ہے، پینتیس پنکچرز زدہ ٹیوب ٹائر، ٹیپ سمیت دھاندلی کے اور ثبوت نہ تو ٹربیونل کے سامنے آ سکے اور نہ ہی جوڈیشل کے سامنے آئے، اب پپو کی صورت میں نیا کردار سامنے آ چکا ہے، اس پپو کی ہمیں بھی شدت سے تلاش ہے اور ہو سکتا ہے کہ امریکہ میں الیکشن ہونے والے ہیں اور ہیلری کلنٹن کو بھی اس کی ضرورت پڑ جائے، گمنام پپو کو تلاش کیا جا رہا ہے، عوام سے بھی اپیل ہے کہ اگر وہ مل جائے تو ہمیں بھی آگاہ کردیں۔