کراچی‘ مقابلے میں ہلاک نوجوان عام شہری نکلے، 5 اہلکار گرفتار

اتوار 17 مئی 2015 22:12

کراچی‘ مقابلے میں ہلاک نوجوان عام شہری نکلے، 5 اہلکار گرفتار

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مئی۔2015ء) کراچی کے ٹیپو سلطان روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے عام شہری نکلے۔ پولیس نے مقابلہ کرنے والے اہلکاروں کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ کراچی میں گزشتہ روز مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد عام شہری نکلے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق مقابلہ کرنے والے پانچ اہلکاروں کو برطرف کرکے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار اہلکار بہادر آباد تھانے میں تعینات تھے۔ ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ کے پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ 6 افراد شہریوں سے لوٹ مار کر رہے ہیں۔ پولیس موقع پر پہنچی اور دونوں نوجوانوں کا پیچھا کیا جس کے بعد فائرنگ سے دونوں جاں بحق ہو گئے لیکن دونوں سے اسلحہ نہیں ملا۔

متعلقہ عنوان :