پاکستانیوں کے انتظار کی گھڑیاں ختم، زمبابوے کی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے ہرارے سے روانہ

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 18 مئی 2015 00:10

پاکستانیوں کے انتظار کی گھڑیاں ختم، زمبابوے کی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان ..

ہرارے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 مئی۔2015ء) پاکستانیوں کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئیں۔ زمبابوے کی ٹیم دورہ پاکستان کیلئے روانہ ہو گئی ہے۔ زمبابوے کھلاڑی پیر اور منگل کی درمیانی شب پاکستان پہنچیں گے۔ دورہ پاکستان کیلئے روانہ ہوتے وقت زمبابوے کے کھلاڑیوں نے نیک تمناوٴں کا اظہار کیا اور قوم سے دُعاوٴں کی اپیل کی ہے۔ زیر نظر زمبابوے کے کھلاڑیوں کے کچھ ٹوئٹس پیش کئے جا رہے ہیں۔




زمبابوے کی ٹیم کے پاکستانی نژاد کھلاڑی سکندر رضا نے کہا کہ دورہ پاکستان کیلئے طیارے میں بیٹھ گئے ہیں اور اللہ پاک سے دُعا کرتے ہیں کہ یہ سیریز دونوں ممالک کیلئے فائدہ مند ثابت ہو


چامو جسٹس نے کہا کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد ائیرپورٹ پر انہیں الوداع کہنے کیلئے موجود ہے ۔

(جاری ہے)

یہ پاکستانیوں کیلئے بڑا موقع ہے ۔ اُمید ہے سب کچھ بہتر ہو گا۔ کچھ دیر کے بعد انہوں نے دوبارہ ٹویٹ کیا کہ دورہ پاکستان کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔

کریگ ایرون کا کہنا تھا کہ وہ ہرارے ائیرپورٹ پر فلائٹ کی روانگی کے انتظار میں بزنس لاوٴنج میں بیٹھے ہیں ۔

سین ولیمز نے کہا کہ دورہ پاکستان کیلئے طیارے میں بیٹھ چکے ہیں۔ تھوڑے پریشان ہیں ۔ لیکن اُمید ہے سب بہتر ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :