راولپنڈی: بے نظیر انٹر نیشنل ائیر پورٹ کی بحالی کے منصوبے کا افتتاح ہو گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 مئی 2015 10:47

راولپنڈی: بے نظیر انٹر نیشنل ائیر پورٹ کی بحالی کے منصوبے کا افتتاح ..

راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار، 18 مئی 2015 ء): بے نظیر انٹر نیشنل ائیر پورٹ کی حالی اور اپ گریڈیشن کے منصونے کا افتتاح کر دیا گیا.

(جاری ہے)

منصوبے کا افتتاح وزیر اعظم نوازشریف نے کیا، اس موقع پر چیف ائیر مارشل سہیل امان بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے، ائیر پورٹ کی بحالی اور اپ گریڈیشن منصوبے کے تحت ائیر پورٹ پر ڈیلٹا ٹیکسی وے تعمیر کیا گیا ہے اور اس منصوبے پر 45 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے. افتتاح کے بعد وزیر اعظم نے ائیر پورٹ کے دیگر شعبوں کا بھی جائزہ لیا.