اسلام آباد : شمالی وزیرستان میں 16 مئی کو ہونے والا امریکی ڈرون حملہ قابل مذمت ہے،دفترخارجہ پاکستان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 مئی 2015 11:00

اسلام آباد : شمالی وزیرستان میں 16 مئی کو ہونے والا امریکی ڈرون حملہ ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار، 18 مئی 2015 ء) : دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں 16 مئی کو ہونےو الا امریکی ڈرون حملہ قابل مذمت ہے، دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ڈرون حملوں سے ملک میں دہشتگردی کے خلاف کیے جانے والے اقدامات متاثر ہو رہے ہیں، اور عوام میں بداعتمادی اور نفرت کو فروغ مل رہا ہے. ترجمان نے کہا ملک میں آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لیے حکومت کی تمام تر توجہ ضرب عضب کی بحالی کی جانب ہے انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے ملک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے جبکہ یہ عوام کے اعتماد کے حصول میں رکاوٹ بھی ہیں لہٰذا ڈرون حملوں کو فوری طور پر روکا جائے،