سعودی عرب میں ایک اور پاکستانی شہری کا ہیروئن کی سمگلنگ کے جرم میں سرقلم کر دیا گیا

پیر 18 مئی 2015 11:24

سعودی عرب میں ایک اور پاکستانی شہری کا ہیروئن کی سمگلنگ کے جرم میں سرقلم ..

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 مئی۔2015ء ) سعودی عرب میں ایک اور پاکستانی شہری کا ہیروئن کی سمگلنگ کے جرم میں سرقلم کر دیا گیا جبکہ رواں سال اب تک 84 مجرموں کو موت کی سزا دی جا چکی ہے۔ سعودی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہری افتخار محمد ولد محمد عنایت کو ہیروئن کی سمگلنگ کے جرم میں موت کی سزا دی گئی۔

(جاری ہے)

وزارتِ داخلہ کے مطابق افتخار محمد نے پیٹ میں ہیروئن چھپا کر سعودی عرب سمگل کرنے کی کوشش کی تھی اور ساحلی شہر جدہ میں ان کا سر قلم کیا گیا۔

سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق حکومت منشیات کی روک تھام کے لیے کوششیں کر رہی ہے کیونکہ یہ معاشرے کے لیے اور انفرادی طور پر شدید نقصان دہ ہے۔اقوام متحدہ کے ایک ماہر اور ایمنسٹی انٹرنیشنل سعودی عرب میں پھانسی کی سزا پر پابندی کا مطالبہ کر چکی ہے۔ایمنسٹی کے مطابق سعودی عرب کا شمار دنیا کے تین ممالک میں ہوتا ہے جہاں بڑے پیمانے پر مجرموں کو سزائے موت دی جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :