قومی ریسلنگ چیمپئن شپ 29 مئی سے شروع ہوگی

پیر 18 مئی 2015 11:53

قومی ریسلنگ چیمپئن شپ 29 مئی سے شروع ہوگی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 مئی۔2015ء)پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام 61 ویں قومی ریسلنگ چیمپئن شپ 29 مئی سے فیصل آباد میں شروع ہوگی ، آرگنائزنگ سیکرٹری اولیمپئن محمد انور نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 10 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان ریلوے، پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پنجاب، خیبر پختونخواہ، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد اور فاٹا کی ٹیمیں شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں 8 ویٹ کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن میں 57 کلوگرام،61 کلوگرام،66 کلوگرام،70 کلوگرام،75 کلوگرام،86 کلوگرام،97 کلوگرام،120 کلوگرام شامل ہیں ، انہوں نے کہا کہ منیجرز میٹنگ 28 مئی کو ہوگی اور کھلاڑیوں کے ویٹ بھی اسی روز کئے جائیں گے، انور نے مزید بتایا کہ چیمپئن شپ کے انتظاما ت آئندہ چند روز میں مکمل کر لئے جائیں گے اور یہ چیمپئن شپ مصنوعی روشنیوں میں کھیلی جائے گی-