پہلی قائد اعظم بین الصوبائی گیمز 9جون سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگی

پیر 18 مئی 2015 11:53

پہلی قائد اعظم بین الصوبائی گیمز 9جون سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 مئی۔2015ء) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام چار روزہ پہلی قائد اعظم بین الصوبائی گیمز 9جون سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگی، میڈیا کمیٹی کے سربراہ شاہد اسلام نے بتایاکہ ایونٹس میں پنجاب ، خیبر پختونخواہ ، سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد بورڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گی، اور ملک بھر سے تین ہزار سے زائد کھلاڑی حصہ لیں گے،ایونٹ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں کیش ایوارڈ، میڈلز اور اسناد تقسیم کئے جائیں گے، گیمز میں مردوں اور خواتین کے مقابلوں میں اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، فٹ بال ، ہاکی، جوڈو، کراٹے، سکواش، سوئمنگ، ٹیبل ٹینس، تائیکوانڈو اور والی بال شامل ہیں، جبکہ مردوں کے ریسلنگ مقابلے بھی ہونگے،گیمز میں چاروں صوبوں سمیت فاٹا، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے، اور تمام ٹیموں کے کھلاڑی کوالیفائیڈ کوچز سے تربیت حاصل کر رہے ہیں، کھیلوں کے مقابلے 12 جون تک جاری رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :